دلت بندھو اسکیم پر عمل آوری کیلئے مزید 200کروڑ فنڈز منظور : کلکٹر

   

کریم نگر : ریاستی حکومت کی جانب سے حضورآباد اسمبلی حلقہ کو دلت بندھو پائیلٹ پراجکٹ کی حیثیت سے انتخاب کیا گیا۔ ریاستی حکومت کی جانب سے قبل ازیں 1000 کروڑ فنڈز فراہم کئے گئے بروز منگل مزید 200 کروڑ کی منظوری کی گئی۔دلت بندھو اسکیم کی عمل آوری کے لئے تاحال جملہ 1200کروڑ کی فراہمی کی گئی۔ دلت بندھو اسکیم کی حضورآباد اسمبلی حلقہ میں تندہی کے ساتھ عمل آوری کے لئے اقدامات کئے گئے۔ دیہاتوں میں عہدیداران کے وفد گھر گھر پہنچ کر اہل دلتوں کی نشاندہی کررہے ہیں۔ مستفید افراد کو بینک کھاتہ کھلوانے کے عہدیداران کو ہدایات جاری کئے گئے۔ دلت بندھو مستفید افراد یونٹ کے انتخاب کے لئے بھی عہدیداران سے صلاح مشورہ کرسکتے ہیں۔