دلت خاتون کو یوپی کے ضلع میں مندر میں داخلہ سے روک دیا گیا

   

٭ بلند شہر: ایک دلت خاتون کو بلند شہر کے ایک مندر میں داخلہ سے انکار کیا گیا۔ یہ یوپی کا ایک ضلع ہے جو ایک ویڈیو کی وجہ سے مشہور ہوگیا ہے۔ باخبر ذرائع کے بموجب یہ واقعہ 25 اکٹوبر کو پیش آیا تھا لیکن ویڈیو چہارشنبہ کے دن وائرل ہوا۔ ویڈیو فلم 6 منٹ طویل ہے۔ ایک شخص سیاہ کرتا زیب تن کئے ہوئے مندر کے بند دروازہ کے آگے کھڑا ہوا دکھائی دیتا ہے۔