دلت سرپنچ کی توہین پر چیف منسٹر کا اظہار مذمت

   

حیدرآباد۔/6 فروری، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے آج نو منتخب سرپنچ کے اجلاس کے دوران ضلع محبوب نگر کے موضع پیدری پہاڑ میں پیش آئے اس واقعہ کی مذمت کی جہاں نو منتخب دلت سرپنچ بابنا کو فرش پر بیٹھنا پڑا جبکہ دیگر کرسیوں پر بیٹھے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے اور حکومت اس کو یقینی بنائے گی کہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔