دلت میت کو پٹرول ڈال کر جلانے پر مجبور، نذرآتش کرنے والی برقی مشین کے استعمال کی اجازت سے انکار

   

چینائی ۔ 4ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) ایک ویڈیو کی آن لائن گشت عمل میں آرہی ہے جس میں اطلاع کے مطابق دلت برادری کے بعض افراد کو ایک 50سالہ آدمی کے مردہ جسم کو موسلادھار بارش میں نذرآتش کرتے ہوا دکھایا گیا ہے کیونکہ دلتوں کو اعلیٰ ذات کے ہندوؤں کی میت کو جلاکر راکھ کردینے والی برقی مشین کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ ابتداء میں بارش کے پانی نے آگ کو سلگنے نہ دیا مجبوراً دلتوں کو نعش کو جلانے کیلئے پٹرول چھڑکنا پڑا ۔