قومی ایس سی کمیشن چیرمین سری راملو کی پولیس کو ہدایت
کاماریڈی :12؍ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قومی ایس سی کمیشن کے چیرمین سری راملو نے آج کاماریڈی ضلع کے لنگم پیٹ منڈل کے موضع جلی پلی کا دورہ کیا ۔ دلت طبقہ کا سماجی بائیکاٹ کرنے والے سرپنچ جلی پلی اے رویندر کے خلاف کارروائی کرنے کی پولیس کو ہدایت دی ۔ واضح رہے کہ 3 دن قبل موضع جلی پلی میں ایس سی طبقہ کے ساتھ ہوئے تنازعہ پر سرپنچ نے ایس سی طبقہ کو سماجی بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا تھا اور انہیں آبی سربراہی روک دی گئی تھی ۔ ذرائع ابلاغ سے ملی اطلاع پر قومی ایس سی کمیشن کے چیرمین راملو نے آج ضلع ایس پی شویتا ریڈی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ، آرڈی او ، ڈی ایس پی میونسپل عہدیداروں کے ہمراہ جلی پلی کا دورہ کیا اور متاثرہ افراد سے بات چیت کی ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے واضح رہے کہ تمام افراد کو مساوی حقوق حاصل ہے لیکن اس کے باوجود بھی ایس سی طبقہ کے ساتھ اس طرح حرکت کی گئی ۔ قابل مذمت ہے اور جرم کے مرتکب ہے لہذا اندرون 24 گھنٹے ان افراد کو گرفتار کرنے کی محکمہ پولیس کو ہدایت دی اور دیہات میں خوشگوار ماحول کے قیام کیلئے اقدامات کرنے کی اور آرگنائزنگ کیمرہ دیہات میں گرام سبھا کے انعقاد کے ذریعہ آپس میں اتحادپیدا کرنے ریونیو عہدیداروں کو ہدایت دی اور آبی سہولتیں فراہمی کیلئے اقدامات کرنے کمیونٹی ہال کے خلاف کارروائی کرنے ایم پی ڈی او کو ہدایت دی ۔ اس موقع پر ضلع ایس پی شویتا ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہے اور ہر شہری کے تحفظ کیلئے محکمہ پولیس کی جانب سے اقدامات کئے جائیں گے ۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ یا ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کی جانب سے دیہات میں موجودہ ماحول کو سرگرم بنانے کیلئے کلچرل پروگرام کے انعقاد کے ذریعہ عوام میں شعور بیدار کی جائے گی ۔اسسٹنٹ کلکٹر کے دھنا لال پائور ، آرڈی او یلاریڈی راجندر ریڈی ، ڈی ایس پی وڈنا کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔