دلتوں کی بھی ہو رہی ہے ماب لنچنگ، 7 سال سے نشانے پر ہیں مسلمان:اسد الدین اویسی

,

   

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی  نے کہا ہے کہ دلت بھی ہجومی تشدد کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو کمزور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ حیدرآباد کے رکن اسمبلی نے کہا کہ ملزم کے لیے ضمانت حاصل کرنا بہت آسان ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم لیڈر  نے کہا کہ 2014 کے بعد سے ملک میں مسلمان نشانے پر ہیں۔ اتر پردیش کے بارابنکی میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں 37 مسلمانوں کا انکاؤنٹر ہوا۔ لکھنؤ میں جب وویک تیواری کو گولی ماری گئی تو پولیس کو معطل کردیا گیا۔ اویسی نے بارہ بنکی ریلی میں بی ایس پی ، ایس پی ، بی جے پی اور کانگریس سب کو نشانہ بنایا۔