دلتوں کی معاشی ترقی کیلئے دلت بندھو اسکیم متعارف

   

دلتوں کی معاشی ترقی کیلئے دلت بندھو اسکیم متعارف
کریم نگر ۔ جمی کنٹہ میں دلت بندھو کے تحت منظور کردہ میڈیکل لیاب ، کمپیوٹر ہارڈ وئیر ، ٹی اسٹال ، سری سائی رام یونٹوں کا ریاستی پلاننگ کمیشن وائیس چیرمین بی ونود کمار نے ایس سی کارپوریشن چیرپرسن بنڈی سرینواس ، ضلع پریشد چیرپرسن کے وجیا، ایم ایل سی کاؤشک ریڈی ، ضلع کلکٹر آر وی کرنن کے ہمراہ افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر بی ونود کمار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دلتوں کے معاشی ترقی کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے دلت بندھو اسکیم کو متعارف کیا گیا ۔ اس اسکیم سے استفادہ کرتے ہوئے دلت معاشی ترقی حاصل کریں اورمزید چند افراد کو روزگار فراہم کرنے کے قابل بنیں۔ اس اجلاس میں جمی کنٹہ میونسپل چیرمین راجیشوراراؤ ، زیڈ پی ٹی سی سریرام ، ابتدائی زرعی ادارے چیرمین سنپت ، میونسپل کمشنر سمیا ، ایم پی ڈی او ، جمی کنٹہ اسمبلی حلقہ ٹی آر ایس انچارج سرینواس و دیگر نے شرکت کی۔