دلتوں کی کانگریس سے دوری کیلئے اتم کمار ریڈی ذمہ دار

   

کانگریس کے باغی رکن سی لنگیا کا الزام
حیدرآباد ۔ 11۔ مارچ (سیاست نیوز) کانگریس سے استعفیٰ دینے والے نکریکل کے رکن اسمبلی سی لنگیا نے کہا کہ اگر کانگریس قانون ساز کونسل کے انتخابات میں حصہ لیتی تو اس کے امیدوار کو صرف دو ووٹ حاصل ہوتے ۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے لنگیا نے کہا کہ اتم کمار ریڈی اور بھٹی وکرمارکا کے ووٹ ہی جی نارائن ریڈی کو حاصل ہوسکتے تھے ۔ انہوں نے صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ دلت اور گریجن طبقات کی پارٹی سے دوری کیلئے وہ ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کو مستحکم کرنے اور تمام طبقات کو پارٹی کے قریب لانے میں موجودہ قیادت ناکام ہوچکی ہے ۔ لنگیا نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی شروع کردہ فلاحی اسکیمات عوام میں مقبولیت حاصل کرچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتم کمار ریڈی کے رویہ کے سبب کانگریس کارکن گاندھی بھون آنے سے گھبرا رہے ہیں ۔