تقررات پر رکن راجیہ سبھا سنتوش کمار کا تبصرہ
حیدرآباد۔/9 مارچ، ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے رکن راجیہ سبھا جے سنتوش کمار نے اسمبلی میں چیف منسٹر کی جانب سے 80 ہزار جائیدادوں پر تقررات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کے سی آر کو دلدار چیف منسٹر قرار دیا۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھاکہ کے سی آر ہیں تو ممکن ہے۔ ٹھیک اسی طرح چیف منسٹر نے یہ ثابت کردیا کہ تلنگانہ تحریک کے دوران نوجوانوں سے کئے گئے وعدہ کی تکمیل میں وہ سنجیدہ ہیں۔ کے سی آر نے پانی، وسائل اور روزگار کو بنیاد بناکر علحدہ ریاست کیلئے جدوجہد کی تھی۔ 7 برس گزرنے کے بعد تلنگانہ میں کئی آبپاشی پراجکٹس کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے حکومت نے اب تک ایک لاکھ سے زائد تقررات کئے ہیں اور 80 ہزار جائیدادوں پر تقررات کا اعلان کے سی آر کی جانب سے عوام کو دوسرا تحفہ ہے۔ ریاست میں مجموعی طور پر 91142 جائیدادوں پر تقررات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ بے روزگار نوجوانوں کے لیے کے سی آر نے وعدہ کی تکمیل کرتے ہوئے دیرینہ خواہشات کو پورا کیا ہے ۔ر