دلہن کے لباس میں اسمگلنگ کی کوشش ناکام

   

بیروت ۔7 جون (سیاست ڈاٹ کام) لبنان میں اینٹی نارکوٹکس سیل نے شمالی افریقہ کے ممالک کو اسمگل کی جانے والی 2.2 کلو گرام ہیروئن کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک اسمگلر کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ نیٹ ورک کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔میڈیا نے لبنانی فورسز کے حوالے سے کہا ہے کہ محکمہ انسداد منشیات کو اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم افراد کارگو سروس کے ذریعے افریقی ممالک کو بڑی مقدار میں ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اطلاع دینے والے نے مزید کہا تھا کہ اسمگلرعروسی ملبوسات اورکچن کے سامان کی آڑ میں کارروائی کریں گے۔اطلاع ملنے پر نارکوٹک کنٹرول اتھارٹی نے مخصوص کارگو کمپنی کے شپمنٹ کی تلاشی لی۔