نئی دہلی، 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) راجدھانی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 472 معاملے سامنے آئے ہیں اور کل تعداد 8 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اس دوران دو لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ آج 472 نئے معاملوں کے ساتھ متاثرین کی کل تعداد 8470 پر پہنچ گئی ہے ۔ اس دوران مزید دو لوگوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی کل تعداد 115 ہوگئی۔ دلی میں اس وقت 5310 متاثرین ہیں۔اس دوران 187 میرض ٹھیک ہوئے اور اب تک 3045 مریض صحت مند ہوکر اپنے گھر جاچکے ہیں۔