ممبئی ۔ 7 جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) ممبئی میں 250 کروڑ روپئے مالیتی جائیداد کی ملکیت کے مسئلہ پر ایک بلڈر کے خلاف جاری لڑائی میں دلیپ کمار کے موقف کو تقویت پہونچاتے ہوئے اس جائیداد کے حقیق مالکین نے کہاکہ اداکار دلیپ کمار جائیداد کے کرایہ دار نہیں بلکہ 999 سال کیلئے لیزی (پٹہ دار ) ہیں۔ دلیپ کمار اور اُن کی شریک حیات اداکارہ سائرہ بانو نیم مضافاتی علاقہ باندرہ میں واقع پالی ہل کے بنگلہ کی ملکیت کے مسئلہ پر شہر کے ایک بلڈر سمیر بھوجوانی کے ساتھ ایک تنازعہ میں اُلجھے ہوئے ہیں۔