دلیپ کمار کو کشمیر اور کشمیریوں کے ساتھ بہت محبت تھی: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

   

سری نگر:نیشنل کانفرنس کے صدر اور ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بالی ووڈ کے معروف ادا کار دلیپ کمار کے انتقال پر اظہار افسوس اور کہا کہ مرحوم ادا کار کو کشمیر اور کشمیریوں کے ساتھ بے پناہ محبت تھی۔ انہوں نے کہا کہ دلیپ کا کمار کا کوئی ثانی نہ ہی فلم انڈسٹری میں تھا اور نہ ہی انسانیت میں ان جیسی کوئی دوسری مثال ہے۔ انہوں نے ان باتوں کا اظہار اپنے ایک ویڈیو بیان میں کیا۔ بیان میں ان کا کہنا تھاکہ آج صبح بہت ہی افسوس ناک خبر سنی کہ دلیپ کمار صاحب دنیائے فانی سے چل بسے، وہ بہت ہی نیک آدمی تھے اور ان کا نہ فلم انڈسٹری میں کوئی مقابلہ ہے اور نہ ہی انسانیت میں ہے۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ مرحوم ادا کار کو کشمیر اور کشمیریوں کے ساتھ بے حد محبت تھی۔