تلنگانہ یونیورسٹی میں شعور بیداری اجلاس، سابق ریاستی الیکشن کمشنر پارتھا سارتھی کا خطاب
نظام آباد :تلنگانہ یونیورسٹی کے شعبہ اگزامنیشن کی جانب سے گروپ I و دیگر مسابقتی امتحانات میں شرکت کرنے والے امیدواروں سے تلنگانہ یونیورسٹی میں ایک شعور بیداری اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اس اجلاس میں موظف سینئر آئی اے ایس آفیسر و ریاستی الیکشن کمشنر پارتھا سارتھی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ اس موقع پر امیدواروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر ملازمتوں کی بھرتی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور یہ ملازمتوں کی بھرتی کا سال ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے دور میں ناکامی کا بھی سامنا کیا ہوں لیکن اس کے باوجود بھی اپنی ہمت کبھی بھی نہیں ہاری اور اپنی ملازمت کے تحت آگے بڑھتا رہا جس کی وجہ سے اس مقام پر پہنچا ہو ں ۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے ملازمتوں کے بھرتی کیلئے درخواستیں حصول ہوئی ہے اس کے اعداد و شمار کے مطابق 1.25فیصد ہے اور یہ اعداد و شمار کے تحت ملازمتوں کا حصول آسانی سے ہوسکتا ہے ۔ یہاں محنت سے آگے بڑھ سکتے ہیں اس کیلئے سبجیکٹ سے زیادہ سلبیس پر فوکس کریں اور منصوبہ بندی کے تحت کتابوں کا مطالعہ کریں اور یہی انسان کی زندگی میں تبدیلی لاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کنزر ویشن پوسٹ اور سیول اور انڈین فارس سرویس اور گروپ Iامتحان میں شرکت کرتے ہوئے ڈپٹی کلکٹر سے آج آئی اے ایس آفیسر تک مقام تک پہنچا ہو لہذا ہر شخص منصوبہ بندی کے تحت آگے بڑھیں ۔ نوجوانوں سے خواہش کی کہ اپنی دماغی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے کئی تبدیلیاں لاسکتے ہیں ۔ اس موقع پر وائس چانسلر رویندر گپتا کے علاوہ پروفیسر شیو شنکر ، آرڈی او روی کمار کے علاوہ دیگر پروفیسر بھی موجود تھے ۔