جرمنی : جرمنی میں ایک عمر رسیدہ جوڑے نے بار بار بانگ دینے والے مرغ سے پریشان ہو کر اپنے پڑوسیوں پر مقدمہ درج کرادیا۔ میڈیا کے مطابق 76 سالہ فریڈرک ولہیلم اور ان کی بیگم جٹہ کا تعلق مغربی جرمنی کے باڈ سلزفلن سے ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ پڑوس کا مرغا مگڈا دن میں سیکڑوں بار زوردار بانگ لگاتا ہے جسے سے ان کی زندگی کا سکون غارت ہوچکا ہے۔شہری نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مرغ دن میں 100 سے 200 مرتبہ پوری قوت سے ’’ککڑوں کوں‘‘ کرتا ہے جس سے ان کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔ یہاں تک کہ معمولاتِ زندگی بھی متاثر ہو رہے ہیں۔میاں بیوی کے بقول مگڈا صبح آٹھ بجے سے چیخنا شروع ہوتا ہے اور مغرب تک چپ نہیں ہوتا۔