دنیا بھر میں اسپوٹیفائی کے یوزرس میں ہندوستان سرفہرست

   

77 فیصد کا تعلق ہندوستان سے ، برطانیہ اور جرمنی دوسرے نمبر پر، سبسکرائبرس کی تعداد 290 ملین
حیدرآباد ۔30 ۔ مارچ (سیاست نیوز) میوزک اور دیگر تفریحی سرگرمیوں کیلئے اسپوٹیفائی (Spotify) پلیٹ فارم کے استعمال میں ہندوستان سرفہرست ہے۔ دنیا بھر میں اسپوٹیفائی کے یوزرس میں 77 فیصد کا تعلق ہندوستان سے ہے۔ یو ٹیوب ، میوزک اور امیزان میوزک کے ہندوستانی یوزرس کی تعداد بھی قابل لحاظ ہے۔ برطانیہ اور جرمنی جیسے ممالک کے مقابلہ ہندوستان میں تفریحی پلیٹ فارمس کے استعمال کا رجحان پایا گیا ہے۔ ڈیجیٹل میوزک اسٹریمنگ کے شعبہ میں ہندوستانی صارفین کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا۔ ہندوستان میں اسپوٹیفائی کے یوزرس 77 فیصد ہے جبکہ برطانیہ اور جرمنی میں یہ تعداد 70 فیصد ہے۔ چین میں 56 اور امریکہ میں 54 فیصد یوزرس اسپوٹیفائی سے استفادہ کرتے ہیں۔ ہندوستان میں یو ٹیوب میوزک کے یوزرس 57 فیصد ہیں جبکہ امیزان میوزک کے یوزرس کی تعداد 56 فیصد ہے۔ برطانیہ میں امیزان میوزک اور نیٹ ایز جیسے پلیٹ فارمس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ چین اور امریکہ میں بھی علحدہ تفریحی پلیٹ فارمس موجود ہیں۔ اسپوٹیفائی کا 2008 میں آغاز ہوا اور اس نے میوزک کے شعبہ میں انقلابی ترقی کرتے ہوئے دنیا بھر میں اپنے یوزرس کی تعداد 751 ملین تک پہنچا دیا ہے۔ اسپوٹیفائی پر 100 ملین ٹریکس ، 7 ملین پوڈ کاسٹ ٹائٹل اور پانچ لاکھ آڈیو بکس دستیاب ہیں۔ اس کے سبسکرائبرس کی تعداد 184 مارکٹ میں 290 ملین تک پہنچ چکی ہے۔1