دنیا بھر میں واٹس اپ استعمال کرنے والوں کی تعداد 2 بلین

   

ہندوستان واٹس اپ کیلئے سب سے بڑی مارکٹ ، 400 ملین مستفید

نئی دہلی ۔ 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دنیا بھر میں واٹس اپ استعمال کرنے والوں کی تعداد جملہ آبادی کا 25 فیصد حصہ ہے۔ عالمی سطح پر دو بلین افراد واٹس اپ استعمال کرتے ہیں۔ فبروری 2018ء میں فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ نے کہا تھا کہ 15 بلین ماہانہ سرگرم استعمال کنندگان ہے جو روزانہ 60 بلین افراد تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔ ہندوستان واٹس اپ کیلئے سب سے بڑی مارکٹ بن گیا ہے۔ گذشتہ سال جولائی میں واٹس اپ نے کہا تھا کہ ہندوستان میں 400 ملین افراد واٹس اپ کا استعمال کرتے ہیں۔ فیس بک کی ملکیت والی کمپنی نے آج کہا کہ واٹس اپ زائد از 2 بلین استعمال کنندگان کی سپوٹ کرتا ہے۔ اس نے زور دیکر کہا کہ واٹس اپ کا ڈاٹا محفوظ ہے۔ اس میں کسی قسم کی مشکلات نہیں ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ ہم زیادہ سے زیادہ عوام الناس تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔ اسی طرح ہم ڈیٹا کو محفوظ رکھتے ہیں۔ واٹس اپ پر ہونے والی بات چیت کو بھی محفوظ رکھا جاتا ہے۔ گذشتہ سال واٹس اپ نے اسرائیلی اسپائی ویر نے مبینہ طور پر واٹس اپ کا استعمال کرتے ہوئے صحافیوں، وکلاء اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو نشانہ بنایا تھا۔ اس پر واٹس اپ کے خلاف شدید تنقیدیں کی جارہی تھی۔ گذشتہ ہفتہ وزیر مواصلات روی شنکر پرساد نے واٹس اپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میسج دینے والی کی شناخت اب بھی میسجنگ پلیٹ فارم کیلئے تشویشناک ہے۔ انہوں نے سوال کیا تھا کہ آخر لاکھوں پیامات وقت واحد میں کس طرح پھیلائے جاسکتے ہیں۔