دنیا بھر میں کورونا سے ایک لاکھ 8 ہزار اموات17.76 لاکھ متاثر

,

   

امریکہ ‘ اٹلی ‘ اسپین ‘ فرانس ‘ جرمنی ‘ برطانیہ اور ایران شدید متاثر۔ دیگر ممالک میں بھی مریضوں کی تعداد میںاضافہ

بیجنگ / جنیوا 12 اپریل( سیاست ڈاٹ کام) عالمی وبا کورونا وائرس رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اوراب یہ دنیا کے بیشترممالک میں پھیل چکے اس انفیکشن کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرکے 108804 تک پہنچ گئی اور 1776157 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ دنیا بھر میں اب تک چار لاکھ سے زیادہ لوگ اس وائرس سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔ ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کے کیس تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق ملک کی 31 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اب تک 7529 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں، جبکہ 242 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وہیں اب تک 653 لوگ اس وبا سے بالکل ٹھیک ہو چکے ہیں۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ امریکہ میں یہ وبا بھیانک شکل لے چکی ہے ۔ یہاں پراب تک سواپانچ لاکھ سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 20 ہزار سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1800 سے زیادہ افراد کی موت ہوئی ہے جس سے مرنے والوں کی تعداد 20602 تک پہنچ گئی ہے ۔امریکہ میں کورونا وائرس کے اب تک 529887 مریضوں کی تصدیق ہو چکی ہے ۔امریکہ کے بعد زیادہ شدید ملک اٹلی ہے جہاں اس سے اب تک 19468 افراد کی موت ہوئی ہے اور 152271لوگ متاثر ہوئے ہیں۔اس وبا کے مرکز چین میں اب تک 82052 افراد اس سے متاثرہ ہوئے ہیں اور3339 اموات ہوئی ہے ۔ اس وائرس سے متعلق ایک رپورٹ کے مطابق چین میں اموات کے 80 فیصد کیس 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے ۔

وہیں اسپین اس سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے . یہاں اب تک 161852 لوگ اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 16353 افراد کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے ۔ اس دوران کورونا وائرس کے کیس اورموت کے معاملے میں یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی حالات کافی خراب ہو چکے ہیں۔ فرانس میں اب تک 130730 لوگ متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 13851 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔ وہیں جرمنی میں کورونا سے 120479 افراد متاثر ہوئے ہیں اور2673 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔اس کے علاوہ برطانیہ میں حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں وہاں79991 لوگ اس سے وباسے متاثرہوئے ہیں اوراب تک 9875 افراد کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے ۔کورونا وائرس سے شدید متاثر خلیجی ملک ایران میں 70029 افراد اس وباسے متاثرہوئے ہیں جبکہ 4375 افراد کی اس سے موت ہوئی ہے ۔وہیں بیلجیم میں3346، ہالینڈ میں 2643، برازیل میں 1124، ترکی میں 1101، سوئزرلینڈ میں 987، سوئیڈن میں887، کینیڈامیں653، پرتگال میں 470 .آسٹریا میں337 ،انڈونیشیا میں 327،آئر لینڈ میں 320،ایکواڈور میں 315،رومانیہ میں 282،الجیریا میں275،میکسیکو میں 273،ڈنمارک میں 260،فلپائن میں 247 اور پولینڈ میں 208لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔جنوبی کوریا میں اس وبا سے 214 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 10512 افراد اس سے متاثرہ ہوئے ہیں.قابل غورہے کہ پوری دنیا میں کورونا وائرس سے متاثر چار لاکھ سے زیادہ لوگ اب تک مکمل طور پر شفا یاب ہو چکے ہیں۔