نیویارک، 17مئی (سیاست ڈاٹ کام) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے ۔ اب تک 46 لاکھ سے زیادہ لوگ اس کی زد میں آ چکے ہیں جبکہ تین لاکھ سے زیادہ افراد کی موت ہو چکی ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں 46,26,632 لوگ کورونا وا ئرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 3,11,363 افراد اس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا مہلوکین کی تعداد 88 ہزار سے تجاوز کرکے 88675 پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 14,65,066 ہوگئی ہے ۔اس کے علاوہ روس، برطانیہ، اسپین، اٹلی اور برازیل ایسے ملک ہیں جہاں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد دو لاکھ سے زیادہ ہے ۔
اٹلی میں کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 153 اموات
میلان 17 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) اٹلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے 153 اموات ہوئی ہیں۔ کہا گیا ہے کہ یہاں کورونا لاک ڈاون کے آغاز کے بعد سے یہ ایک دن میں ہونے والی سب سے کم اموات ہیں۔ اس طرح اٹلی میں اس وباء سے مرنے والوں کی تعداد 31,763 تک جا پہونچی ہے ۔ اس سے قبل 9 مارچ کو اٹلی میں کم تعداد میں اموات ہوئی تھیں جب وہاں قومی سطح پر لاک ڈاون کا اعلان کیا گیا تھا ۔ اٹلی میں ایک دن میں کورونا سے مزید 875 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اس طرح جملہ متاثرین کی تعداد 224,760 تک جا پہونچی ہے ۔
جرمنی میں لاک ڈاون میں نرمی، کورونا متاثرین کے 583نئے معاملے
برلن، 17مئی (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی میں عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاون میں نرمی کے درمیان گزشتہ 24گھنٹو ں میں 583لوگو ں کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ، وہیں 33مریضوں کی موت کی اطلاع ہے ۔وزارت صحت کے رابرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ نے یہ اطلاع دی ۔ ہفتے کو متاثرین کے 620اور 57لوگوں کی موت کے معاملے بڑھے تھے ۔جرمنی میں کورونا کی وبا کی شروعات سے اب تک مجموعی تعداد 1,74,355 ہوگئی ہے جبکہ 7914لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔