نیویارک : دنیا بھر سے ویڈیوشیئرنگ ایپ یوٹیوب کی سروس متاثر ہونے کے بارے میں 10 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئی ہیں۔اس حوالے سے یوٹیوب کا کہنا ہے کہ کمپنی اس بات سے آگاہ ہے کہ صارفین کو ایپلیکیشن کی سروسز تک رسائی حاصل کرنے میں مسائل درپیش ہیں اور وہ اسے حل کرنے کوشش کررہی ہے۔کمپنی نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے صارفین کے لیے ایک پیغام جاری کیا ہے۔اس پیغام میں لکھا ہے کہ’کمپنی کو دنیا بھر سے رپورٹس موصول ہورہی ہیں کہ آپ میں سے کچھ صارفین کو یوٹیوب کے کچھ فیچرز کو استعمال کرتے ہوئے مشکلات کا سامنا ہے، جیسے کہ اکاؤنٹ لاگ ان کرنا، اکاؤنٹس تبدیل کرنا اور نیویگیشن بار کے استعمال میں بھی پریشانی ہورہی ہے‘۔