دنیا میں ڈھائی کروڑ بچے اسکول نہیں جاتے : یونیسکو

   

نیویارک : اقوام متحدہ کی تعلیم ، سائینس اور ثقافت سے متعلق تنظیم یونیسکو کی جانب سے پیر کو نئے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق اسکول کی تعلیم سے محروم بچوں کی تعداد میں 60 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہ کل تعداد 250 ملین تک پہنچ گئی ہے۔افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کو بڑے پیمانے پر تعلیم سے الگ رکھنا اس اضافہ کی ایک جزوی وجہ ہے۔ لیکن دنیا بھر میں تعلیم کی فراہمی میں وسیع تر جمودکو بھی اس کی وجہ قرار دیا جا سکتا ہے۔ یہ تازہ ترین نتائج اقوام متحدہ کی جانب سے متعین پائیدار ترقی کے ہدف 4یا ایس ڈی جی 4 کو کمزور کرتے ہیں جس کے تحت 2030 تک سب کے لیے معیاری تعلیم کی فراہمی ضروری قرار دی گئی تھی۔