دنیا میں کورونا وائرس سے 4.64 لاکھ سے زیادہ افرادہلاک

,

   

متاثرہ ممالک میں امریکہ سرفہرست ، برازیل دوسرے اور روس تیسر نمبر پر ، پاکستان بھی شدید متاثر

جنیوا / بیجنگ / نئی دہلی۔ جان لیوا کورونا وائرس رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور دنیا بھر میں 4.64 لاکھ سے زائد افرادکی اس وبا کی زد میں آنے سے موت جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 87.70 لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے ۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس نے دنیا بھر میں اب تک 87,70,629 افراد کو متاثر کیا ہے اور 4,64,029افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے ، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے ۔ دوسری جانب اس وبا کی وجہ سے اموات کے اعداد و شمارکے معاملہ میں ، امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 15,413 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور ابتک اس وبا کے متاثرین کی مجموعی تعداد 4,10,461 تک جا پہنچی ہے ۔ اسی عرصے میں 306 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 13,254 ہوگئی ہے ۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 1,79,451 فعال کیسز ہیں اور اب تک 2,27,756 افراد اس وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ کورونا وائر سے متاثر ہونے کے معاملہ ہندوستان دنیا کے سب سے زیادہ متاثرین ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے ۔دنیا میں سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں کوروناوائرس سے اب تک22,54,662 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 1,19,719 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے ، لیکن اس عرصے میں 1022 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ اب تک 10,32,913 افراد اس وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 49,976 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

روس میں بھی کووڈ ۔19 کی وباتیزی سے پھیل رہی ہے اور اب تک 5,76,162 افرادمتاثر ہوئے ہیں اور روس میں اس وبا کی وجہ سے 7992 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس وائرس کی وجہ سے برطانیہ میں بھی صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے ۔ اب تک یہاں 3,04,580 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 42,674 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔اسپین میں اب تک 2,45,938 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 28,322 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں اس وبا نے بہت تباہی مچائی ہے ، یہاں اب تک 2,38,275 افراد کووڈ ۔19 سے متاثر ہوئے ہیں اور 34,610 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے مرکز چین میں اب تک 84,550 افراد وائرس کا شکار ہوچکے ہیں اور4639 افراد فوت ہوئے ہیں۔ یوروپی ملک فرانس اور جرمنی میں اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے صورتحال بہت خراب ہے ۔ فرانس میں اب تک 1,96,724 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 29,636 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں 1,90,670افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 8895 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ ، پیرو میں اس وبا کی وجہ سے 2,51,338 افراد متاثر ہوئے ہیں اور7861 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ ترکی میں اب تک 1,86,493 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 4927افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ خلیجی ملک ایران میں جو کورونا وائرس سے شدید متاثر ہے ،متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ۔ یہاں 2,02,584 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس وبا کی وجہ سے 9507 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔میکسیکو میں 20,781 ، بیلجیم میں 9696، کینیڈا میں8466 ، نیدرلینڈ میں6108 ، سویڈن میں 5053 ، ایکواڈور میں 4156، سوئٹزرلینڈ میں 1956،آئرلینڈ میں 1715 اور پرتگال میں 1528افراد فوت ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ پڑوسی ملک پاکستان میں 1,71,666 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور3382 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔