واشنگٹن ؍ بیجنگ ؍ نئی دہلی : کورونا وائرس کی موذی وباء نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 13 لاکھ 82 ہزار 332 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 7 لاکھ 63 ہزار 999 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 64 لاکھ 52 ہزار 162 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 64 ہزار 520 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 1 کروڑ 41 لاکھ 66 ہزار 171 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 71 ہزار 535 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 54 لاکھ 76 ہزار 266 ہوچکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکہ میں 24 لاکھ 29 ہزار 584 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 17 ہزار 217 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 28 لاکھ 75 ہزار 147 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 6 ہزار 571 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 32 لاکھ 78 ہزار 895 تک جا پہنچی ہے۔ہندوستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچا ہوا ہے، جہاں کورونا سے 49 ہزار 170 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 25 لاکھ 30 ہزار 490 ہو گئی۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 15 ہزار 617 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 17 ہزار 884 ہو چکی ہے۔ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 11 ہزار 556 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 5 لاکھ 79 ہزار 140 رپورٹ ہوئے ہیں۔پیرو میں کورونا کے باعث 25 ہزار 856 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 5 لاکھ 16 ہزار 296 رپورٹ ہوئے ہیں۔میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 55 ہزار 908 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 5 لاکھ 11 ہزار 369 ہو گئے۔کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 14 ہزار 492 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 45 ہزار 111 ہو چکی ہے۔چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار 340 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 3 لاکھ 82 ہزار 111 ہو گئے۔اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 28 ہزار 617 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 3 لاکھ 58 ہزار 843 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 19 ہزار 492 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 3 لاکھ 41 ہزار 70 ہو گئے۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 358 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 16 ہزار 367 ہو چکی ہے۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 3 ہزار 338 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 902 تک جا پہنچی ہے۔