دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردار بحری جہاز آئندہ برس سفر پر روانہ ہوگا

   

پیرس: دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردار بحری جہاز (کْروز شِپ) آئندہ برس سفر پر جانے کو تیار ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق رائل کیریبیئن کے نئے عالیشان بحری جہاز ’آئیکن آف دی سِیز‘ کی تیاری فِن لینڈ کے جنوب مغربی ساحل پر تْرکو شپ یارڈ میں اپنے آخری مراحل میں ہے۔یہ بحری جہاز آئندہ برس جنوری میں اپنے پہلے سفر پر روانہ ہوگا۔اس بحری جہاز کو بنانے والی کمپنی میئر تْرکو کے سی ای او ٹِم میئر کہتے ہیں کہ ’جہاں تک ہمیں علم ہے، اس وقت یہ دنیا کا سب سے بڑی کْروز شپ ہے۔‘یہ بحری جہاز ایک جہاز سے زیادہ گاؤں لگتا ہے جس میں رنگ برنگے واٹر پارک اور 20 سے زائد ڈیک ہیں جبکہ اس پر 10 ہزار کے قریب افراد سوار ہو سکتے ہیں۔