دنیا کی بااثر 500 مسلم شخصیات کی فہرست جاری

,

   

پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو ’’مین آف دی ایئر‘‘ کا خطاب

لاہور ۔ دنیا کی بااثر 500 مسلم شخصیات کی فہرست جاری کردی گئی، فہرست میں وزیراعظم عمران خان کو ’’مین آف دی ایئر‘‘ کا خطاب دیا گیا، مفتی تقی عثمانی پہلے، آیت اللہ خامنہ ای دوسرے اور زید بن النیہان تیسرے نمبر پر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اردن کے ادارے نے دُنیا کے 500 بااثر مسلم شخصیات کی فہرست جاری کردی ہے۔ فہرست میں مفتی تقی عثمانی پہلے، آیت اللہ خامنہ ای دوسرے جبکہ اماراتی حکمران زید النہیان تیسرے نمبر ہر ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان 16 ویں اور محمد بن سلمان کو 24 ویں نمبر پر رکھا گیا۔ لیکن فہرست میں وزیر اعظم عمران خان کو ’’مین آف دی ایئر‘‘ اور مریکی کانگریس کی راشدہ تلیب کو ’’وومن آف دی ایئر‘‘ کا خطاب دیا گیا ہے۔ 2020ء کی پانچ سو بااثر مسلم شخصیات پر جاری کتاب میں سے پہلی 50 شخصیات کا تعلق مذہبی اسکالرز اور سربراہان مملکت سے ہے جبکہ 450 دیگر کا تعلق سیاسی، سماجی اور میڈیا سمیت 13 زمروں سے ہے۔