دنیا کی سب سے عمر رسیدہ فردایک جاپانی خاتون

   

ٹوکیو۔ 9 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ’گنِس ورلڈ ریکارڈز‘ نے آج بروز ہفتہ ایک جاپانی خاتون کو دنیا کی سب سے عمر رسیدہ انسان ہونے کا سرٹیفیکیٹ جاری کیا ہے۔ گنِس ورلڈ ریکارڈز نے تصدیق کی ہے کہ کانا ٹناکا کی عمر 116 برس اور چھیاسٹھ دن ہے۔ انہیں یہ سرٹیفیکیٹ فُوکُواوکا شہر کے ایک نرسنگ ہوم میں دیا گیا، جہاں وہ رہائش پذیر ہیں۔ اس موقع پر ان کے اہل خانہ اور شہر کے میئر بھی موجود تھے۔ ٹناکا آج بھی ریاضی اور اوتھیلو نامی بورڈ گیم کھیلنے کا شوق رکھتی ہیں۔