دنیا کے 80 ممالک میں مردوں کا عالمی دن کیوں منایا جاتا ہے؟

   

جنیوا: خواتین کے عالمی دن کے بارے میں تو کافی چرچہ ہوتا ہے، لیکن معاشرے میں مرد کے کردار سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا جو ایک باپ، ایک شوہر، ایک بھائی اور بیٹا بھی ہے۔مردوں اور لڑکوں کی صحت اور تندرستی کے بارے میں شعور اجاگر کرنے اور انہیں درپیش مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے ہر سال 19 نومبر کو مردوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ 2023 کا تھیم ’زیرو میل سوسائیڈ‘ ہے، جو مردوں میں خودکشی کی غیر متناسب شرح کی یاد دہانی کرواتا ہے۔ویب سائٹ ’انٹرنیشنل مینز ڈے‘ کے مطابق 45 سال سے کم عمر کے مردوں میں خودکشی کا سب سے زیادہ رجحان پایا جاتا ہے، اور اس دن کا مقصد مردوں کیلئے ذہنی صحت کے بارے میں بات کرنے کیلئے ایک موقع پیدا کرنا ہے۔ مردوں کا عالمی دن عالمی سطح پر مردوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی کوشش کرتا ہے کہ وہ ذہنی صحت سے متعلق مسائل کے بارے میں کھل کر بات کریں۔