ماسکو : دنیا کے سب سے فینسی پرپل پنک (گلابی) رنگ کے ہیرے کا 11 نومبر کو ساؤتھ بے جنیوا کے جیولس اینڈ نوبل جیولس میں ہراج کیا جائے گا۔ روس سے تعلق رکھنے والا یہ ہیرا 14.83 قیراط کا ہے۔ جس کانام ’’اسپرٹ آف روز‘‘ ہے۔ اِس کی تخمینی لاگت 23-38 ملین امریکی ڈالر لگائی گئی ہے۔ جیومولوجیکل انسٹی ٹیوٹ آف امریکہ نے اِس ہیرے کو نہایت ہی شفاف رنگت والے ہیرے کے زمرہ میں شامل کیا ہے۔
