دنیا کے سب سے زیادہ 20آلودہ شہروں میں 15کا تعلق ہندوستان سے : اسٹڈی رپورٹ

   

نئی دہلی ۔ 5مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈ ایر کوالٹی رپورٹ 2018ء اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے سب سے زیادہ آلودہ شہروں میں 15کا تعلق ہندوستان سے ہے جس میں گرگاؤں ، غازی آباد ، فریدآباد ، نویڈا اور بھیواڈی شامل ہیں۔ اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ سال ہندوستان کا صدر مقام (NCR) دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر کہلایا گیا تھا ۔ آئی کوکوایرکولٹی نے گرین ، پیس ساؤتھ ایشیاء کے ساتھ مل کر رپورٹ کو قطعیت دی ہے جس کے مطابق گذشتہ سال آلودگی (PM 2.5) ریکارڈ کی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق دنیا کے 20سب سے زیادہ آلودہ شہروں میں سے 18کا تعلق ہندوستان ، بنگلہ دیش اور پاکستان سے ہے جبکہ ہندوستان کے 15شہر اب بھی اس میں شامل ہیں جسمیں سب سے آگے گرگاؤں اور غازی آباد ہیں ۔ اس کے بعد فریدآباد ، بھیواڈی اور نویڈا آتے ہیں اور دہلی گیارہویں نمبر پر آتا ہے ۔ چین کا صدر مقام بیجنگ پھر ایک بار دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر تسلیم کیا گیا ہے ۔