دو ارکان راجیہ سبھا کی حلف برداری

   

نئی دہلی: نائب صدرجمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے منگل کو نو منتخب مشن رنجن داس اور راجیب بھٹاچارجی کو راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف دلایا۔ دھنکھڑنے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں اپنے چیمبر میں دونوں ممبران کو راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف دلایا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر جے پی نڈا موجود تھے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر اور قائد ایوان جگت پرکاش نڈا موجود تھے ۔ اس موقع پر راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے سینئر افسران اور نو منتخب اراکین کے اہل خانہ بھی موجود تھے ۔