دو افراد ٹک ٹاک ویڈیو کی نذر

   

دو نوجوان بنگلورو میں ایک ’ٹک ٹاک‘ ویڈیو کی فلمبندی کے دوران ٹرین کی ضرب کے نتیجے ہلاک ہوگئے اور ایک دیگر زخمی ہوا ہے۔ جمعہ کو پیش آئے واقعہ کی ابتدائی تحقیقات پر انکشاف ہوا کہ وہ پس منظر میں ٹرین کی آمد کو دکھانے کے مقصد سے ویڈیو کی شوٹنگ کررہے تھے۔ پولیس نے کہا کہ اس سے قبل کہ وہ چھلانگ لگا کر محفوظ رہتے، ٹرین سے ٹکرا گئے۔ ٹرین ڈرائیو نے کہا کہ تینوں نے بار بار سیٹی بجانے پر بھی کوئی توجہ نہیں دی۔