دو آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے

   

حیدرآباد۔ 7 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے دو آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے کیئے ہیں۔ چیف سکریٹری ایس کے جوشی نے اس سلسلہ میں احکامات جاری کیے۔ ہرپریت سنگھ آئی اے ایس پرنسپل سکریٹری برائے گورنر کا تبادلہ کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر مری چیناریڈی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ حیدرآباد مقرر کیا گیا۔ کے سریندر موہن آئی اے ایس جنہیں پوسٹنگ کا انتظار تھا، جوائنٹ سکریٹری گورنر مقرر کیا گیا۔