باڑمیر: راجستھان کے سرحدی باڑمیر کے گڑا تھانہ علاقے میں آج ایک خاتون نے دو معصوم بچوں کو زہر دینے کے بعد خود بھی زہر کھالیا، جس کے بعد تینوں کی موت ہوگئی۔پولیس کے مطابق علاقے کے باٹا ڈو گاؤں کی جسمتیوں کی ڈھانی میں 30 سالہ چمپا دیوی نے اپنے پانچ سالہ بیٹے کیلاش اور دو سالہ بیٹی پشپا کو زہر دیکر خود بھی کھالیا۔ اس سے چمپا کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دونوں بچوں نے علاج کے دوران اسپتال میں دم توڑ دیا۔