دو جگہوں پر میرے نام کیلئے الیکشن کمیشن ذمہ دار:پون کھیڑا

,

   

نئی دہلی، 02 ستمبر (یو این آئی) کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے کہا ہے کہ انہیں دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر سے دو جگہوں سے ووٹر لسٹ میں نام درج ہونے کا نوٹس ملا ہے ، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ کمیشن حکمراں پارٹی کے ساتھ ملی بھگت سے کام کر رہا ہے ۔ پون کھیڑا نے کہا کہ الیکشن کمیشن انہیں ووٹر لسٹ میں دو جگہوں پر نام ہونے کی وجہ سے نوٹس بھیجتا ہے ، لیکن اسے یہ بھی بتانا چاہئے کہ کیا اس نے کرناٹک کی مہادیو پورہ سیٹ کے ایک لاکھ فرضی ووٹروں میں سے کسی کو نوٹس بھیجا ہے ، جس کا انکشاف کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن حکمران جماعت کا طرفدار ہے ۔ پون کھیڑا نے پہلے کہا تھا کہ انہوں نے فارم 7 بھر کر جمع کرایا ہے اور اس کے باوجود اگر ان کا نام نئی دہلی کی ووٹر لسٹ میں موجود ہے تو اس کے لیے الیکشن کمیشن ذمہ دار ہے ۔ واضح رہے کہ منگل کی صبح بی جے پی لیڈر امیت مالویہ کے اس انکشاف کے بعد کہ پون کھیڑا کا نام ووٹر لسٹ میں دو جگہوں پر درج ہے ، سیاست بھڑکنے کے درمیان الیکشن کمیشن سے مسٹر پون کھیڑا کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ توقع کے مطابق الیکشن کمیشن نے مسٹر پون کھیڑا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 ستمبر کی صبح 11 بجے تک جواب دینے کی ہدایت دی ہے ۔ کمیشن نے کہا کہ ایسا کرنا عوامی نمائندگی قانون کے تحت قابل سزا جرم ہے ۔ چیف الیکٹورل آفیسر کی طرف سے نوٹس موصول ہونے کے بعد مسٹر پون کھیڑا نے کہا، “دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر نے مجھے ایک نوٹس جاری کیا ہے ۔ یہ اس بات کا ایک اور ثبوت ہے کہ کمیشن کس طرح حکمراں حکومت کی طرفداری کرتا ہے ۔

پون کھیڑا کے پاس دو ووٹر آئی ڈی ہونے
بی جے پی کا الزام
نئی دہلی، 2 ستمبر (یو این آئی) بی جے پی نے منگل کو کانگریس لیڈر پون کھیڑا پر دو ووٹر شناختی کارڈ رکھنے کا الزام لگایا۔بی جے پی کے ترجمان پردیپ بھنڈاری نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کھیڑا کے پاس دو ووٹر شناختی کارڈ ہیں، جبکہ قانون کے مطابق ملک کے کسی بھی شہری کے پاس صرف ایک ووٹر آئی ڈی ہونی چاہئے ۔بھنڈاری نے کہا کہ ایسے حالات میں جب کھیڑا کی سچائی سامنے آگئی ہے تو کیا عام ووٹروں کے ووٹوں کو فرضی قرار دینے اور ووٹ چوری کا الزام لگانے والے کانگریس لیڈر راہول گاندھی اپنی پارٹی کے لیڈر کیخلاف کوئی کارروائی کریں گے یا کچھ کہیں گے؟ بی جے پی کے ترجمان نے کہا کہ کانگریس کے میڈیا چیف کھیڑا کے پاس دو ووٹر آئی ڈی، ایکس ایچ سی1992338 اور ایس جے ای0755967 ہیں۔ یہ دونوں ووٹر کارڈ دو مختلف اسمبلی حلقوں سے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا ہم یہ مان لیں کہ گاندھی کے قریبی رہنما ووٹوں کی دھاندلیوں میں ملوث ہیں۔ ووٹ چوری کی حقیقت اب کھل کر سامنے آگئی ہے ۔بھنڈاری نے کہا کہ گاندھی ملک کے لوگوں کو گمراہ کرنے کیلئے ہر چھ ماہ میں معاملے بدلتے ہیں، یہ ان کا پیٹرن بھی ہے۔
گاندھی کو ملک کے جمہوری اداروں کو بدنام کرنے کیلئے الزامات لگانا بند کرنا چاہیے ۔

ووٹ چوری کی ہماری شکایتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ، الیکشن کمیشن اپوزیشن اراکین کے خلاف کارروائی کرنے میں مصروف ہے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے مہادیو پورہ حلقہ کے ایک لاکھ فرضی ووٹروں کو ایک بھی نوٹس کیوں جاری نہیں کیا؟، جس کا پردہ فاش کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کیا تھا۔ یہ نوٹس ملنے کے بعد کانگریس لیڈر نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ہم بہار اسمبلی انتخابات اور دیگر انتخابی عمل میں الیکشن کمیشن کی گڑبڑیوں کو بے نقاب کرنے سے باز نہیں آئیں گے ۔