دو سال سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی شکایت

   

Ferty9 Clinic


کورٹلہ میں محکمہ صحت کے آوٹ سورسنگ ملازمین کی رکن اسمبلی سے نمائندگی

کورٹلہ: ۔ محکمہ صحت میں ڈیوٹی انجام دینے والے ملازمین کی دو سال سے تنخواہیں اداء نہیں کی جارہی ہیں ۔کورٹلہ ٹائون کے سرکاری دواخانے میں بروز ہفتہ کوویڈ ویکسن ٹیکہ اندازی کے مرکز کا کے ودیا ساگر رائو رکن اسمبلی کورٹلہ نے آغاز کیا۔ اِس موقع میں قابل افسوس بات یہ ہیکہ سرکاری دواخانے کورٹلہ میں گذشتہ چند سال سے ائوٹ سروسینگ ا سٹاف ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔وہ اپنے افراد خاندان کی کفالت کے لئے ریاستی وزیر صحت ایٹالہ راجندر سے کرونا وائرس کے موقع پر ملاقات کی تھی۔اور اُ س موقع پر ریاستی وزیرنے کنٹراکٹ اوٹ سورسنگ ملازمین کو ریگولر کرنے کا تیقن دیا تھا۔اور اِن ملازمین کو تنخواہ کے نہ ملنے پر اُنھیں دشواری پیش آرہی ہے۔اِس تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرنے والے رکن اسمبلی کورٹلہ کے ودیا ساگر رائو سے اوٹ سورسنگ کے اسٹاف نے ملاقات کی اور اُن سے کہاکہ 2سال سے اُن کی تنخواہیں رکی ہوئی ہیں۔اُسکی اجرائی کرنے اور ہر ماہ تنخواہ کی اجرائی کرنے کے لئے اقدامات کرنے کی خواہش کی ۔کے ودیا ساگر رائو رکن اسمبلی کورٹلہ نے مسائل کی یکسوئی کرنے کا وفدکو تیقن دیا۔اِس تقریب میں ڈسٹرکٹ کلکٹر جگتیال روی ،اڈیشنل کلکٹر اے راجم آر ڈی ائو کورٹلہ ونود کمار ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پی سریدھر،تحصیلدار جناب ستیہ نارائنا ،کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ ایاز، چیرپرسن سریمتی انم لاونیاانیل، صدر ٹی آر ایس پارٹی کورٹلہ ٹائون جناب انم انیل ،کونسلرس سمجلس بلدیہ کورٹلہ کے علاوہ مختلف محکموں کے عہدیدار موجود تھے۔