دو سال میں پہلی بار امریکی اور روسی چیف آف اسٹاف کی ملاقات

   

نیویارک: امریکہ اور روس کے چیف آف اسٹاف نے گذشتہ روز فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں ایک ایسے وقت میں ملاقات کی جب امریکہ افغانستان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے تاکہ القاعدہ کو افغانستان میں دوبارہ سر اٹھانے سے روکا جاسکے۔امریکی چیف آف اسٹاف کے ترجمان کرنل ڈیو بٹلر کے مطابق جنرل مارک ملی اوران کے روسی ہم منصب ویلری گیراسیموف کے درمیان یہ 2019ء کے بعد اپنی نوعیت کی یہ منفرد ملاقات ہے۔