دو سینئر پولیس عہدیداروں کے اچانک تبادلے

   

حیدرآباد ۔ 8 اکٹوبر (سیاست نیوز) حکومت نے آج اچانک دو سینئر پولیس عہدیداروں کے تبادلے کئے ۔ اینٹی کرپشن بیورو کے اڈیشنل ڈائرکٹر اے آر سرینواس کا تبادلہ کرکے انہیں اڈیشنل ڈائرکٹر پولیس اکیڈیمی مقرر کیا ۔ اسی طرح عنبر کشورجھا جو ہوم گارڈس سربراہ تھے، کا تبادلہ کرکے انہیں جوائنٹ کمشنر پولیس اڈمنسٹریشن راچہ کنڈہ مقرر کیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ اے سی بی ڈپٹی ڈائرکٹر اے آر سرینواس نے انسپکٹر بنجارہ ہلز نریندر کی رشوت اور پب مالک کو ہراساں کرنے پر ان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا اور میڈیا میں اس کا افشاء کیا تھا۔ بتایا جاتا ہیکہ سیاسی دباؤ پر اے آر سرینواس کا اچانک تبادلہ کردیا گیا ہے۔