دو وقت کے کھانے کی آج سے مفت تقسیم، مختلف مقامات پر سہولت

   

جی ایچ ایم سی کے ساتھ دیگر تنظیموں کا اشتراک ، عوام کو استفادہ کا مشورہ
حیدرآباد۔29مارچ(سیاست نیوز) دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے چلائے جانے والے 150 انا پورنا مراکز پر دو وقت کے مفت کھانے کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ انا پورنا مراکز جہاں 5روپئے میں دوپہرکا کھانا فراہم کیا جاتا تھا اب اس کے لئے کوئی قیمت وصول نہیں کی جائے گی اور انا پورنا مراکز پر دوپہر کے علاوہ رات کا کھانا شام 7بجے سے فراہم کیا جائے گا اور اس کے لئے بھی کوئی قیمت اد اکرنے کی ضرورت نہیں ہے۔مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے کئے گئے ان انتظامات میں اکشئے پاترا کے علاوہ دیگر تنظیموں کی جانب سے حصہ لیا جا رہاہے تاکہ ضرورت مندوں کو مفت کھانے کی سربراہی کا انتظام کیا جاسکے ۔