حیدرآباد /18 ستمبر ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ بوئن پلی اور جگت گیری گٹہ پولیس حدو دمیں پیش آئے دو علحدہ دلسوز واقعات میں دو کمسن بچے فوت ہوگئے ۔ بوئن پلی پولیس کے مطابق 9 ماہ امیت جو بوئن پلی علاقہ کے ساکن منالال کا بیٹا جس کا تعلق علی گڑھ اترپردیش سے بتایا گیا ہے ۔ کھیل کے دوران یہ لڑکا بکٹ میں گرکر شدید متاثر ہوگیا تھا ۔ جس کو مقامی ہاسپٹل میں علاج کے بعد نیلوفر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ جگت گیری گٹہ پولیس کے مطابق 2 سالہ شرانوی جو جگت گیری گٹہ علاقہ کے ساکن نرسمیا کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی گذشتہ روز مکان میں کھیل رہی تھی کہ کرسی سے نیچے گرکر شدید زخمی ہوگئی ۔ جس کو فوری علاج کیلئے دواخانہ لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران لڑکی فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔