دو کمسن بچوں کے ساتھ خاتون کی خودکشی

   

میدک /21 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میدک منڈل کے کومٹور تالاب میں ایک 28 سالہ خاتون لکشمی اپنے دو کمسن بچوں کے ساتھ تالاب میں کود کر جان گنوادی ۔ بتایا جاتا ہے کہ لکشمی اور اس کے شوہر سے اکثر و بیشتر جھگڑے ہوا کرتے تھے ۔ جس کی وجہ سے دلبرداشتہ ہوکر اپنے کمسن بچوں کے ساتھ خودکشی کرلی ۔ پولیس میدک رورل مقدمہ درج کرتے ہوئے ضابطہ کی کارروائی انجام دی ۔
اظہار تعزیت
نظام آباد :21؍ جون( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)محمد افضل خان بیورو چیف پرواز ٹی وی نظام آباد و اسٹاف رپورٹر منصف ٹی وی کی والدہ کا سانحہ ارتحال ہونے پر رکن اسمبلی نظام آباد اربن بیگالہ گنیش گپتا نے آج محمد افضل خان کی رہائش گاہ واقع آٹو نگر نگر پہنچ کر ان سے اظہار تعزیت کیا ۔ رکن اسمبلی نظام آباد اربن بیگالہ گنیش گپتا نے محمد افضل خان کی والدہ کے سانحہ ارتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔ ان کے ہمراہ نوڈا چیرمین پربھاکر ریڈی ، سجیت سنگھ ٹھاکر، بی آرایس پارٹی قائدین سید مجاہد علی ببو ، محمد اکبر خان ، عبدالمتین جوبلی کے علاوہ ایم اے مقیت فاروقی سینئر جرنلسٹ ، ایم اے ماجد نمائندہ راشٹریہ سہارا ، محمد خالد خان صدر اُردو پریس کلب و دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر محمد افضل خان کے بڑے بھائی محمد امجد خان کے علاوہ برادر نسبتی سمیر خان اور اسلم خان موجود تھے ۔