۔6 افراد پر مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج ، ضلع ایس پی
عادل آباد۔ ضلع عادل آباد کے اوٹنور منڈل جیترام تانڈہ گرام پنچایت میں دو دن قبل ایک ہی فرقہ کے دو گروپ کے درمیان پیش آئے تصادم میں ملوث قرار دیتے ہوئے دو پولیس جوانوں کو ان کی خدمات سے برطرف کرتے ہوئے شجو نامی پولیس جوان کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ دوسرا پولیس جوان فرار بتایا گیا ان کے علاوہ دیگر 16 افراد کو تحویل میں لیتے ہوئے جملہ 18 افراد پر دفعہ 302، 307 لگاتے ہوئے کیس درج کیا گیا ۔ یہ بات ضلع ایس پی وشنو ایس ورایر نے بتائی ۔ واضع رہے کہ گذشتہ پیر کی شب ایک ہی فرقہ کے دو گروپ کے درمیان تصادم برپا ہوا اور اس دوران سابق سرپنچ Ana suia کے شوہر راتھوڑ گجانند کے قبل پر حملہ پیش آیا جو مستقر عادل آباد کے رمس دواخانہ منتقل کے دوران فوت ہوگئے جس کے پیش نظر تصادم شدت کی صورت اختیار کرگیا اور اس واقعہ پر چار مکانات کو نذر آتش کرنے کے علاوہ تین کار ، موٹر سائیکل کو بھی نقصان پہونچایا گیا ۔ ڈی ایس پی اوٹنور مسٹر اودے ریڈی پولیس جمعیت کے ساتھ پہونچکر حالات پر قابو پالیا جبکہ ایڈیشنل ایس پی مسٹر بی ونود کمار نے بھی جیترام تانڈہ پہونچکر حالات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ ڈی ایس پی اوٹنور کی پیش کردہ رپورٹ کے مطابق دو پولیس جوانوں کو اس واردات میں ملوث قرار دیتے ہوئے انہیں خدمات سے برطرف کرنے کے علاوہ ان کے خلاف کیس درج کیا گیا ۔