دواخانوں میں فائر سیفٹی اقدامات کے ذریعہ آتشزدگی کے واقعات روکنے کی کوشش

   

حیدرآباد۔ ملک کے مختلف علاقوں میں دواخانوں میں پیش آئے آتشزدگی کے واقعات اور مریضوں کی اموات کے بعد تلنگانہ ڈیزاسٹر ریسپانس اینڈ فائر سرویس ڈپارٹمنٹ نیند سے بیدار ہوا ہے۔ فائر سرویس کی جانب سے دواخانوں میں فائر سیفٹی اقدامات کی جانچ کی جارہی ہے تاکہ آتشزدگی کے واقعات کا تدارک کیا جاسکے۔ بتایا جاتا ہے کہ تقریباً 23 خانگی ہاسپٹلس فائر سیفٹی اقدامات میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ ان میں سے 4 ہاسپٹلس کو جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ دیگر 19 کے مقدمات عدالتوں میں زیر دوران ہیں۔ محکمہ کے مطابق ریاست میں 112 دواخانوں کو این او سی جاری کیا گیا ہے۔ 23 دواخانوں میں فائر سیفٹی کی خلاف ورزی پر گذشتہ ایک سال کے دوران نوٹسیں جاری کی گئی ہیں۔ ریجنل فائر آفیسر وی پاپیا کے مطابق محکمہ کے معائنہ کے دوران خلاف ورزیوں کا پتہ چلا جس پر دواخانوں کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے۔