دوبئی ایرپورٹس پر ہندوستانی کرنسی قابل قبول

   

Ferty9 Clinic

دوبئی ۔ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دوبئی کے تمام ایرپورٹس پر اب خریدوفروخت کیلئے ہندوستانی روپئے قابل قبول ہونگے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس خوشخبری سے یقینی طور پر ہندوستانی سیاحوں کو آسانی ہوجائیگی کیونکہ دوبئی میں توقف کرنے والے سیاحوں کی سب سے زیادہ تعداد ہندوستان سے تعلق رکھتی ہے۔ دریں اثناء گلف نیوز نے بھی اپنی ایک خبر میں واضح طور پر بتایا ہیکہ دوبئی انٹرنیشنل ایرپورٹ کے تینوں ٹرمنلس پر ہندوستانی کرنسی کارکرد رہیگی۔ دوبئی انٹرنیشنل ایرپورٹ کے علاوہ المکتوم ایرپورٹ پر بھی ہندوستانی کرنسی چلائی جاسکے گی۔ اس دوران دوبئی کے ایک ڈیوٹی فری اسٹاف نے بھی اس بات کی توثیق کی کہ خریدوفروخت کیلئے ہندوستانی کرنسی قابل قبول ہے جو ہندوستانی سیاحوں کیلئے یقیناً ایک خوشخبری ہے کیونکہ قبل ازیں زرمبادلہ کی زائد شرح کی وجہ سے ہندوستانی سیاحوں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ گذشتہ سال دنیا کے 90 ملین مسافرین دوبئی ایرپورٹ سے ہوکر گزرے جن میں 12.2 ملین مسافرین ہندوستانی تھے۔