دوبئی ۔ 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دوبئی پولیس 2020ء میں برقی توانائی سے چلنے والی لاری ’’سائبر ٹرک‘‘ کو اپنے بیڑے میں سرکاری طور پر شامل کرلے گی۔ دوبئی پولیس نے اپنے ٹوئیٹر پر لاری کی تصویر اپنے لوگو کیساتھ شائع کی۔ دوبئی پولیس کے بیڑے میں فی الحال بوگت ویران، ایسٹن مارٹن ون ۔ 77، بی ایم ڈبلیو 18، فیراری لافران، لیمبورگھینی اوینٹاڈار اور لائیکان ہائپر اسپورٹ اور دیگر شامل ہیں۔