دوبئی کا ایرپورٹ 2018 ء کا مصروف ترین عالمی ایرپورٹ برقرار

   

دوبئی 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دوبئی انٹرنیشنل ایرپورٹ نے آج کہاکہ وہ اب بھی دنیا کے مصروف ترین ایرپورٹ کے مقام پر مسلسل پانچویں مرتبہ برقرار ہے۔ 2018 ء میں ہندوستانی مسافرین اِس ایرپورٹ پر اُترنے والے سب سے زیادہ تعداد میں مسافر تھے۔ اِن کی تعداد 8 کروڑ 90 لاکھ تھی حالانکہ یہ تعداد مزید اضافہ ہوکر 9 کروڑ 3 لاکھ مسافر ہوچکی ہے لیکن دوبئی ایرپورٹ کو مصروف ترین ایرپورٹ 2018 ء کے اعداد و شمار کی بنیاد پر تسلیم کیا گیا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے بموجب جملہ 89,149,387مسافروں نے 2018 ء میں دوبئی ایرپورٹ استعمال کیا تھا۔ ہندوستان سب سے زیادہ مسافرین کی حیثیت سے برقرار ہے۔ ہندوستان کے شہروں ممبئی، دہلی اور کوچین سے مسافر دوبئی پہونچتے ہیں۔