دوباک انتخابات کی آج رائے شماری

   

تمام انتظامات مکمل ، نتائج پر پوری ریاست کی نظر
دوباک ۔ حلقہ اسمبلی دوباک میں ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج سے متعلق پوری ریاست تلنگانہ میں تجسس ہے اور موضوع بحث بنے ہیں ۔ جس میں کامیابی کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں نے ایڑی چوٹی کا زور لگاکر مقابلہ کیا ۔ جس کی رائے شماری 10 نومبر کو سدی پیٹ ا ندور کالج میں صبح 8 بجے سے شروع ہوگی ۔ جس میں سخت پولیس کے سیکوریٹی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ پولیس کمشنر جوئیل ڈیوس نے رائے شماری انتظامات کا جائزہ لیا ۔ صحافیوں کیلئے علحدہ روم کا انتظام کیا گیا ہے جس میں ایل ای ڈی ، ٹی وی کے ذریعہ رائے شماری سے متعلق اطلاعات فراہم کی جائیں گی ۔ بتایا جاتا ہے کہ دوباک حلقہ اسمبلی کی رائے شماری کیلئے 14ٹیبلس کا انتظام کیا گیا ہے جو ہر 23 راؤنڈ میں کاؤنٹنگ ہوگی ۔ توقع ہے کہ ایک بجے دوپہر تک نتائج کا اعلان کردیا جائے گا ۔ ایگزٹ پولس کے مطابق ٹی آر ایس کی کامیابی کے واضح امکانات ہیں ۔