دوباک بی جے پی رکن اسمبلی رگھونندن رائو کا پتلا نذر آتش

   

پارلیمنٹ کی نئی عمارت کو ڈاکٹر امبیڈکر کے نام کی تجویز کے دوران اسمبلی سے باہر جانے پر برہمی

دوباک : 14 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پارلیمنٹ کی نئی عمارت کو ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کا نام تجویز کرنے کے دوران تلنگانہ اسمبلی میں ایک قرار دادا پاس کرتے وقت دوباک بی جے پی ایم ایل اے رگھونندن رائو ایوان سے باہر جانے پر دلت طبقوں نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایل اے رگھونندن رائو کا پتلہ نذر آتش کیا اور ان کے خلاف نعرے لگائے۔ اس موقع پر دلت طبقے کے لوگوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایل اے رگھونندن رائو کے اس عمل سے صاف پتہ چلتا ہے کہ بی جے پی کو ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کا نام پسند نہیں ہے۔ ایم ایل اے رگھونندن رائو بی جے پی قیادت کی ہدایات کے مطابق قرارداد کے دوران ایوان سے باہر چلے گئے۔ بی جے پی کو اس معاملے میں اپنا موقف واضح کرنا چاہئے۔ اس قراردادا کو ٹی آر ایس پارٹی، کانگریس اور مجلس پارٹی کی تائید حاصل ہوئی۔ تمام پارٹیوں کے ارکان نے اس بات کا مطالبہ کیا کہ ایم ایل اے رگھونندن رائو بھی اپنا موقف واضح کریں۔ بی جے پی کی حمایت نہ حاصل ہونے پر ایم ایل اے رگھونندن رائو کو حلقہ اسمبلی دوباک میں جگہ جگہ رکاوٹیں پیدا کریں گے۔ رگھونندن رائو دلت طبقے سے معافی مانگیں اور قرارداد کی تائید کریں ورنہ دلت طبقے کے لوگ کبھی معاف نہیں کریں گے۔ ریاست بھر میں بی جے پی کے خلاف سخت احتجاجی مظاہرے کرنے کا انتباہ دیا۔ اگر ایم ایل اے رگھونندن رائو کو واقعی دلت طبقے سے محبت ہے تو مرکزی حکومت کو خط لکھیں کہ نو تعمیر پارلیمنٹ کی عمارت کو بابا صاحب امبیڈکر کا نام رکھیں۔ اس پروگرام میں دلت طبقے کے تمام قائدین موجود تھے۔