کئی تعمیری کام صرف سنگ بنیاد تک محدود، رکن اسمبلی رگھونندن راؤ کا الزام
دوباک۔/15جولائی، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی دوباک کے رکن اسمبلی رگھونندن راؤ نے آج ایم ایل اے کیمپ آفس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دوباک میونسپلٹی کے دورہ کے موقع پر چیف منسٹر کے سی آر نے عوام سے وعدہ کیا تھاکہ دوباک میونسپلٹی کو سدی پیٹ و گجویل کی طرح ترقی دیں گے۔ دوباک ضمنی انتخابات کے موقع پر بھی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے بھی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ سدی پیٹ اور دوباک میری دونوں آنکھوں کے مانند ہیں۔ سدی پیٹ کے طرز پر دوباک کو بھی ترقی کی جانب آگے بڑھائیں گے۔ لیکن ان تمام وعدوں کو چیف منسٹر کے سی آر اور وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے فراموش کردیا۔ دوباک میونسپلٹی میں ٹاؤن ہال کیلئے 11-12-2017 کو سنگ بنیاد رکھا گیا جس کیلئے 5 کروڑ روپئے بھی منظور کئے گئے لیکن ابھی تک ٹاون ہال کا کام شروع نہیں کیا گیا۔ آئی او سی بلڈنگ کیلئے 15 کروڑ روپئے منظور کئے گئے۔ لیکن ابھی تک اس بلڈنگ کا کام نامکمل ہے جس کا سنگ بنیاد 3-6-2018 کو رکھا گیا۔دوباک میونسپلٹی کی ترقی کیلئے 5 کروڑ روپئے منظور کئے تھے، لیکن وہ پانچ کروڑ روپئے کدھر گئے کسی کو پتہ نہیں۔چیف منسٹر کے سی آر نے وعدہ کیا تھا کہ دوباک میں ایک فائر اسٹیشن کی تعمیر کریں گے، میونسپل آفس کی تعمیر کریں گے لیکن ابھی تک میونسپلٹی کی پکی بلڈنگ تعمیر نہیں ہوئی۔ لیکن ہریش راؤ نے سدی پیٹ میں وینچی کے نام سے اور گجویل میں مبتی کے نام سے بلڈنگس تعمیر کروائے ہیں۔ آڈیٹوریم اور ٹاون ہال کیلئے 2 کروڑ روپئے منظور ہوئے تھے لیکن ابھی تک آڈیٹوریم، ٹاون ہال کے لئے سنگ بنیاد نہیں رکھا گیا ویج اور نان ویج مارکٹ کیلئے 4 کروڑ روپئے منظور کئے گئے لیکن ابھی تک اس کا بھی سنگ بنیاد رکھ کر بھول گئے۔ اس موقع پر دوباک ایم ایل اے رگھونندن راؤ نے وزیر آئی ٹی کے ٹی آر کو ان تمام امور پر خط لکھ کر بھیجا اور مطالبہ کیا کہ دوباک میونسپلٹی کی ترقی کیلئے 50کروڑ روپئے منظور کریں۔ اس موقع پر ایم ایل اے کے ہمراہ مٹ ملاریڈی، سبھاش ریڈی، امبٹی بالیش گوڑ، پروین، نھال گوڑ، سچا سرینواس و دیگر بی جے پی قائدین موجود تھے۔