حیدرآباد۔ دوباک ضمنی چناؤ میں تین کروڑ پتی امیدوار میدان میں ہیں ان کا تعلق ٹی آر ایس، کانگریس و بی جے پی سے ہے۔ بی جے پی امیدوار رگھونندن راؤ اور اہلیہ 9.1 کروڑ مالیتی اثاثہ جات رکھتے ہیں ۔ کانگریس امیدوار سرینواس ریڈی اور افراد خاندان 5 کروڑ کے مالک ہیں۔ ٹی آر ایس امیدوار ایس سجاتا نے 1.2 کروڑ کے اثاثہ جات کا انکشاف کیا ہے۔ سرینواس ریڈی کے حلف نامہ میں کہا گیا کہ وہ ‘اہلیہ اور دختران 71 لاکھ مالیتی منقولہ اثاثہ جات رکھتے ہیں جن میں 3 کاریں ہیں۔ غیر منقولہ اثاثہ جات میں 4.25 کروڑ کا انکشاف کیا گیا۔ بی جے پی امیدوار رگھو نندن و اہلیہ کے 2.6 کروڑ کے منقولہ اثاثہ جات ہیں جن میں مرسیڈیز کار شامل ہے۔ 6.5 کروڑ کے غیر منقولہ اثاثہ جات ہیں ۔ بی جے پی امیدوار پر 5 کریمنل کیس زیرالتواء ہیں۔ سجاتا نے بتایا کہ وہ 48 لاکھ مالیتی منقولہ اور70 لاکھ مالیتی غیر منقولہ اثاثہ کی مالک ہیں۔