دوباک کے ڈبل بیڈروم مکانات میں عدم سہولیات

   

استفادہ کنندوں کی شکایت، رکن اسمبلی رگھونندن راؤ کی عہدیداروں پر برہمی

دوباک ۔ دوباک حلقہ اسمبلی رکن اسمبلی رگھونندن راؤ نے آج ڈبل بیڈ رومس مستفیدین سے بات چیت کی جنہیں حال ہی میں ڈبل بیڈرومس حوالے کئے گئے تھے۔ اس موقع پر ڈبل بیڈرومس میں رہنے والے مستحقین نے ایم ایل اے رگھونندن راؤ سے میٹھے پانی کی عدم سربراہی کی شکایت کی جس پر انہوں نے متعلقہ عہدیداروں پر برہمی کا اظہار کیا۔ دس دن سے پانی کے لئے جدوجہد کرنے والے عوام کو نظرانداز کرنے پر افسوسناک قرار دیا۔ ایم ایل اے نے متعلقہ کنٹراکٹر کو 48 گھنٹوں میں مکمل بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ اگر ایسا نہ کرنے کی صورت میں مستحقین کے ہمراہ مل کر براہ راست احتجاج کرنے کا انتباہ دیا ۔ اس موقع پر انہوں نے عہدیداروں کو ہدایات جاری کی کہ وہ ڈبل بیڈ رومس میں ہرتیاہرم پروگرام شروع کریں۔ پودے لگائیں۔ مزید انہوں نے ڈبل بیڈرومس کے 132 مستحقین کی دوسری قسط اس ماہ کی 10 تاریخ کو مقرر کیا۔ مستفیدین اپنے اپنے گھروں میں داخل ہونے کے لئے تیار رہیں۔ ریاستی حکومت نے سبزی اور نان ویج مارکٹ کی تعمیر کے لئے 3 کروڑ 80 لاکھ روپے جاری کئے ہیں، لیکن منظور کرکے بھی چھ ماہ گذر چکے ہیں۔ ابھی تک بھی سنگ بنیاد نہیں رکھا گیا۔ اس بات پر برہمی ظاہر کی۔ انہوں نے وزیر ہریش راؤ سے گذارش کی ہے کہ 15 دنوں کے اندر اندر ویج اور نان ویج مارکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں ورنہ احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ ایسا نہ ہونے کی صورت میں وہ خود سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس موقع پر بی جے پی کے تمام کارکن موجود تھے۔